10 ستمبر 2014 - 12:37
فلسطین کی آزادی، مزاحمت کی پالیسی ہے

حزب اللہ کے نائب سکریٹری نے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور علاقے میں تمام زمینوں پر مغرب کے تسلط کی مخالفت، مزاحمت کی پالیسی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے منگل کو تہران میں فلسطين کي تحريک مزاحمت کي حمايت ميں علمائے اسلام کي بين الاقوامي کانفرنس میں فلسطین کو مشرق وسطی کا اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ مزاحمت مملکوں، تحریکوں اور جماعتوں پر مبنی ایک گروہ ہے جس میں سر فہرست ایران ہے۔ انہوں نے گزشتہ سو سال میں علاقے کے مسائل کی جڑ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے غاصبانہ قبضے اور اس حکومت کو بڑی طاقتوں کی جانب سے حاصل حمایت کو قرار دیا اور زور دیا کہ اسرائیل نے اپنی سرحدوں کو کبھی بھی معین نہیں کیا اور وہ ہمیشہ پڑوسی ممالک کی زمین پر غاصبانہ قبضے کی کوشش میں رہتا ہے۔

حزب اللہ کے نائب سکریٹری نے کہا کہ صیہونی ریاست اور غزہ کے عوام کے درمیان حالیہ لڑائی نے جس میں فلسطینی فاتح ہوئے، یہ دکھا دیا کہ یہ حکومت اب مزید زمینوں کا غاصبانہ قبضہ اور ان کے لئے جواز حاصل نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے اسی طرح علاقے میں تكفيري دہشت گردی کے مسئلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تكفيري دہشت گردی انسانیت اور اسلام کے لئے کے لئے بہت سنگین خطرہ ہے اور اس کا عمل اور اس سے اقدامات کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
.......

/169